اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کی جانب سے عدالت میں ہنگامہ آرائی کے پیش نظر شفاف تحقیقات کرانے کے حکم پر وزارت داخلہ میں شدید پریشانی کی لہر دوڑ گئی،اعلیٰ افسران کے ایک دن میں وفاقی وزیرداخلہ کو درجنوں فون کالز، آفیشلز نے وزیرداخلہ کی مشاورت پرمعاملے کو دبانے کے لئے ٹال مٹول کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔گزشتہ روز احتساب عدالت کی جانب سے
سیکرٹری داخلہ کو لکھے جانیوالے مراسلے کے پیش نظر وزارت داخلہ میں شدید پریشانی پائی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق مراسلہ موصول ہونے کے بعد ایک دن میں درجنوں فون کالز کے ذریعے وزیر داخلہ احسن اقبال سے رابطہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حقائق پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کے لئے ہائی پروفائل افسران نے وزارت داخلہ سے مشاورت سے مشروط کردی ہے ۔