جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف نیب پر برس پڑے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی نیب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ان کاکہنا ہے کہ یہ ادارہ مسلمہ طور پر کرپٹ اور ملکی خزانہ لوٹنے والے عناصر کا احتساب کرنے میں ناکام رہا ہے۔لاہور سے جاری ایک بیان میں شہباز شریف نے نیب کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کے لئے نیب کے دائرہ کار میں مزید توسیع کرنے کے بجائے ادارے میں اصلاحات لانے اور اسکی کارکردگی کو مزید

بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کے واضع احکامات کے باوجود کرپٹ عناصر کے خلاف نیب کی طرف سے ایکشن نہ لینے کی مثالیں موجود ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب کے دائرہ کار کو اعلی عدلیہ اور آرمی تک وسیع کرنے کی بجائے یہ ادارہ اپنا کام دیانت داری اور پسند نا پسند سے بالا تر ہو کر کرے۔ عدلیہ اور آرمی جیسے اداروں میں احتساب کا اپنا نظام اور طریقہ کار موجود ہے جس میں وقت کے تقاضوں کے مطابق بہتری لائی جا سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…