اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نیب کے دائرہ کارمیں مزید توسیع کرنے کی بجائے نیب میں اصلاحات لانے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پاکستان میں کرپشن کے انسداد کے لئے نیب کے دائرہ کارمیں مزید توسیع کرنے کی بجائے نیب میں اصلاحات لانے اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔یہاں ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ کرپشن کے ناسور نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اورپاکستان کی بقا ء کی خاطر اس لعنت کے خاتمے کے لئے احتساب کا بے لاگ اور کڑا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

انہو ں نے کہاہے کہ نیب کی حالیہ اور ماضی کی تاریخ گواہ ہے کہ یہ ادارہ مسلمہ طو رپر کرپٹ اور ملکی خزانے کو بے دریغانہ لوٹنے والے عناصر کا احتساب کرنے میں ناکام رہاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ اس ضمن میں عدالتوں کے واضح احکامات کے باوجود ایسے عناصر کے خلاف ایکشن نہ ہونے کی مثالیں بھی موجود ہیں ۔ شہبازشریف نے کہاکہ نیب کے دائرہ کار کو اعلیٰ عدلیہ اور آرمی تک وسیع کرنے کی بجائے ضرورت اس امر کی ہے کہ نیب اپنا کام دیانت داری اور پسند اور نا پسند سے بالا تر ہوکر کرے ۔ انہو ں نے کہاکہ عدلیہ اور آرمی جیسے اداروں میں احتساب کے لئے ان کا اپنا نظام اور طریقہ کار موجود ہے جس میں وقت کے تقاضوں کے مطابق بہتری لائی جاسکتی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ میں نیب دائرہ اختیار میں وسعت کی تجویز پر بعض سیاسی جماعتوں کے قول و فعل میں حالیہ دنوں میں ابھر کر سامنے آنے والے تضاد پر اظہار افسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا ۔ شہبازشریف کرپشن کے ناسور نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے اورپاکستان کی بقا ء کی خاطر اس لعنت کے خاتمے کے لئے احتساب کا بے لاگ اور کڑا نظام وقت کی اہم ضرورت ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…