پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

اسلامی نوادرات کی نمائش کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمیں گرفتار حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک جذباتی ہو گئیں، ایسا کام کر دیا کہ وہاں موجود سعودی سفارتکاربھی آبدیدہ ہو گئے

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے طویل المنزلہ مال سینٹورس میں اسلامی نوادرات کی نمائش کے موقع پر تبرکات دیکھ کرحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک جذباتی ہو گئیں، باب کعبہ کو چوم کر روتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی سفارتخانے اور سیٹنورس انتظامیہ کے اشتراک سے سینٹورس مال میں اسلامی نوادرات جن میں خصوصاََ غلاف اور باب کعبہ شامل ہیں کی 10روز نمائش کے موقع پر اس وقت حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک انتہائی جذبات ہو گئیں جب وہ باب کعبہ کی زیارت کر رہی تھیں۔

اس موقع پر ان پر رقت طاری ہو گئی اور وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور بے ساختہ ’’باب کعبہ ‘‘ سے لپٹ گئیں اور ان کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو گئے۔ مشعال ملک جب سینٹورس مال پہنچیں تو ان کا استقبال سعودی سفارت کار ڈاکٹر عبد اللہ الادریسی اور سینٹورس انتظامیہ نےکیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبد اللہ الادریسی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر سعودی شہریوں کے دل خون کے آنسو روتے ہیں، مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انہوں نے یاسین ملک کی نظر بندی پراظہارتشویش بھی کیا۔

 

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…