اتوار‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2026 

’’کیپٹن(ر) صفدر کو منہ کی کھانی پڑ گئی‘‘ ڈی جی آئی ایس پی آر کا دبنگ اعلان

datetime 13  اکتوبر‬‮  2017 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فوج میں پابندی نہیں کہ اس میں خاص مسلک کے لوگ آئیں گے پاک فوج میں عیسائی، ہندو اور سکھ بھی ہیں۔ کوئی بھی جب فوج میں آتا ہے اور وردی پہنتا ہے تو وہ صرف پاکستان کا سپاہی ہوتا ہے اس سے قطع نظر کے اس کا

تعلق کس مذہب اور کس صوبے سے ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ملکی سیکیورٹی اور معیشت کا گہرا تعلق ہے اگر ملکی حالات ٹھیک نہ ہوں تو معیشت متاثر ہوتی ہے۔ ملکی معیشت اگر بری نہیں تو زیادہ اچھی بھی نہیں اور مل بیٹھ کر ملکی معیشت پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملکی سیکیورٹی معاملات کو دیکھتی ہے اور متعدد ممالک نے دہشت گردی کے خلاف گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ دہشتگردوں کو معلوم ہوچکا ہے کہ وہ پاکستان آ کر چھپ نہیں سکتے۔یاد رہے کہ گذشتہ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہا تھا کہ پاکستان میں فوج سمیت کسی بھی محکمے میں اعلی عہدوں میں بیٹھے ہوئے احمدی ملک کے لیے خطرہ ہیں اس لیے اُنھیں فوری طور پر عہدوں سے ہٹا دینا چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…