اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

آئی بی کی مبینہ لسٹ میں کن لوگوں کے نام ہیں؟جو مکے لڑائی کے بعد یاد آئیں وہ اپنے منہ پر مارنے چاہئیں،مشاہد اللہ کے صبر کا پیمانہ پھر لبریز ہوگیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ نے سندھ ہائی کورٹ کے جج کے سامنے جو اعترافات کئے ہیں پیپلزپارٹی ان کی فکر کرے۔ بدھ کو سینٹ میں عوامی اہمیت کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پہلی بار دیکھا ہے کہ ایک منظور کردہ قانون پر قرارداد پیش کی گئی ہے، ہو سکتا ہے کہ یہ اس لئے ہوا ہو کہ قانون منظور ہونے کے بعد لوگوں کی ان کی جماعت کی طرف سے گو شمالی ہوئی ہے،

جو مکے لڑائی کے بعد یاد آئیں وہ اپنے منہ پر مارنے چاہئیں۔ اس طرح کی روایت نہیں پڑنی چاہیے، آج بھٹو کے قانون کے خلاف قرارداد پیش کی گئی ہے، گھر جا کر سوچیں ضرور کہ کیا کیا ہے، ہم نے اس قانون کو زندہ کیا ہے جو بھٹو نے منظور کیا تھا، آئی بی کی مبینہ لسٹ میں سب حکومتی نام ہیں، جو اس میں ملوث ہے سامنے آ جائے گا، کچھ لوگوں کو ابھی بھی معلوم ہے کہ کون اس میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ عزیر بلوچ اور ذوالفقار مرزا کے اعترافات سب کے سامنے ہیں، قائم علی شاہ وزیر اعلیٰ تھے تو وہ لیاری گئے، فریال تالپور ساتھ تھیں، عزیر بلوچ حلف لے کر پی پی پی کے ٹکٹ جاری کئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسحق ڈار سے تشدد کر کے ایک بیان لیا گیا تھا، سندھ ہائی کورٹ کے جج کے سامنے بھی 164 کا بیان عزیر بلوچ کا پولیس نے جمع کرایا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ زرداری کے کہنے پر میں نے لوگوں کو قتل کیا اور فریال تالپور کو بھتہ دیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی بھٹو کو بھول گئی ہے اور کہتے ہیں فلاں کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ اپنی فکر کریں، سپریم کورٹ نے تین پارٹیوں کے بارے میں کہا تھا کہ ان کے عسکری ونگ ہیں، آج آئی بی کی جعلی لسٹ پر باتیں کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کے شور شرابے پر چیئرمین سینٹ نے کہا کہ ایوان کو مچھلی منڈی بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…