اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق گورنر پنجاب اور ن لیگ کے ناراض رہنما سردار ذوالفقار کھوسہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے نیب کے موجودہ چیئرمین نواز شریف کے خاص الخاص آدمی ہیںجو کہ ان کے بہت قریب رہے ہیں۔ چیئرمین نیب ہیں تو بیوروکریٹ ، فوج سے آئے تھے اور اب ان کے ساتھ ہیں، ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ اب نیب سے جو احکامات جاری ہو رہے ہیں وہ تو ان کے منتخب کردہ چہیتے چیئرمین کے ذریعے
ہو رہے ہیں تو اب یہ کیوں چیخ رہے ہیں، ابھی تو نیب نے صرف طلبی کی ہے کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ نیب کے پاس جے آئی ٹی تحقیقات کا تمام ریکارڈ موجود ہے، اگر انہوں نے اپنے اوپر موجود الزامات صاف نہ کئے اور ان کے خلاف اپنی صفائی پیش نہ کر سکے تو پھر نیب کے فیصلے پر انہیں پابند رہنا پڑے گا۔ ان کو اپنے جرائم سے متعلق پتہ ہے کہ کیا کچھ کرتے رہیں اس لئے یہ پہلے سے پیش قدمی کرتے ہوئے نیب کو بھی بدنام کر رہے ہیں۔