ہفتہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چیئرمین نیب کا عہدہ ہی ختم،نیا قانون تیار،حکومت نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قانونی امور بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے ، سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نیب قانون تبدیل کریں گے ، نیب میں ظالمانہ قوانین کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ نیب کے مجوزہ نئے قانون میں چیئرمین نیب کا عہدہ نہیں رہے گا، چار رکنی کمیشن تمام فیصلے کرنے کا مجاز ہو گا نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ظفر اللہ خان

نے کہا کہ پچھلے چار سال سے نیب قانون میں ترمیم کی کوشش کر رہے ہیں حکومت کی خواہش ہے کہ نیب سے ظالمانہ قوانین کا خاتمہ کیا جائے ، نیب قانون میں ترمیم کیلئے ڈرافٹ تیار کر لیا ، ترمیم کو حتمی شکل دینے کے لئے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب میں چار رکنی کمیشن بنانے کی تجویز پر غور کر رہے ہیں جو تمام اختیارات استعمال کرنے کا مجاز ہو گا ، تمام فیصلے چار رکنی کمیشن کرے گا ، چیئرمین نیب کا عہدہ نہیں رہے گا ، نئے مجوزہ قانون میں مقدمات، گرفتاری ، ریفرنس دائر کرنے کا اختیار چار رکنی کمیشن کے پاس ہوں گے ، نئے قوانین کے بعد چیئرمین نیب فیصل آباد کا گھنٹہ گھر نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جب ایک شخص کے پاس اختیار ہو تو وہ اس کا غلط استعمال کرتا ہے ۔ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی پارٹی کا فیصلہ تھا وگر نہ میں ووٹ نہ دیتا تاہم فیصلے سے اختلاف نہیں کرسکتا۔‎ نیب کے مجوزہ نئے قانون میں چیئرمین نیب کا عہدہ نہیں رہے گا، چار رکنی کمیشن تمام فیصلے کرنے کا مجاز ہو گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…