فلسطین اور کشمیر کے تنازعے کا عدم حل اقوام متحدہ کی مستقل ناکامی ہے، ملیحہ لودھی

10  اکتوبر‬‮  2017

نیویارک (آئی این پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کے تنازعے کا عدم حل اقوام متحدہ کی مستقل ناکامی ہے‘ بھارت جعلی انتخابات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے‘ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کے لئے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے منتظر ہیں‘ بھارت دعوے کے برعکس مقبوضہ

کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا‘ پاکستان فلسطینیوں کی آزادی کے لئے جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا‘ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر مسلح افراد پر پیلٹ گنز کا استعمال کرکے جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے‘ اقوام متحدہ کشمیریوں کے تسلیم شدہ حق کیلئے اپنا وعدہ پورا کرے۔ منگل کو ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی خصوصی کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پرامن مظاہرین پر پیلٹ گنز کا استعمال کررہا ہے۔ انسانی تاریخ میں اتنی بڑی تعداد کو نابینا کرنے کی مثال نہیں ملتی۔ غیر مسلح افراد پر پیلٹ گنز کا استعمال جنگی جرائم میں آتا ہے۔ پیلٹ گنز سے کشمیریوں کی نوجوان نسل نابینا ہو کر زندگی بھر کے لئے معذور ہورہی ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلے کے حل کے بغیر اقوام متحدہ کا نو آبادیاتی ایجنڈا نامکمل رہے گا۔ فلسطین اور کشمیر کے تنازعے کا عدم حل اقوام متحدہ کی مستقل ناکامی ہے۔ بھارت نے طاقت اور جعلسازی سے کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق سے محروم رکھا۔ مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور تشدد کا بازار گرم کررکھا

ہے۔ جعلی انتخابات کا بھارتی ہتھکنڈہ کشمیریوں کے حقوق کو دبانے کی کوشش ہے۔ بھارت جعلی انتخابات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر پر تسلط قائم رکھنا چاہتا ہے۔ بہادر اور جرات مند کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کے لئے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی استصواب رائے کے منتظر ہیں۔ اقوام متحدہ ان کے تسلیم شدہ حق کے لئے اپنا

وعدہ پورا کرے۔ بھارتی دعوے کے برعکس مقبوضہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا۔ مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔ فلسطینیوں کو ان کے حق خود ارادیت سے مسلسل محروم رکھا جارہا ہے۔ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ پاکستان فلسطینیوں کی آزادی کے لئے جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا فلسطین کی مضبوط اور خودمختار ریاست خطے میں امن کی ضامن ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…