ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ختم نبوت ؐ کے حوالے سے سرٹیفکیٹ ،فوج اورججوں کے ساتھ کیا ہوتاہے؟کیپٹن(ر) صفدر کا حیرت انگیزانکشاف،بڑا مطالبہ کردیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما ورکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ختم نبوتؐ انتہائی اہم ایشو ہے ، ختم نبوتؐ پر ایمان نہ رکھنے والا کافر ہے ، ختم نبوت ؐ کے حوالے سے سرٹیفکیٹ صرف ارکان اسمبلی کیلئے ہی نہیں بلکہ فوج ، ججوں سمیت تمام سرکاری ملازمین کیلئے لازمی قراردیا جائے ، قائداعظم یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ جو قادیانی کے نام سے منسوب ہے اس کا نام تبدیل کیا جائے ، 1973کا آئین مقدس ہے جو ناموس رسالتؐ کا محافظ ہے ،

ذوالفقار علی بھٹو نے ختم نبوتؐ کاقانون منظور کرانے کی پاداش میں شہید کیا گیا ۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ لندن سے ختم نبوتؐ کے قانون میں متنازعہ ترمیم کے معاملہ پر لندن سے راجہ ظفر الحق اور ڈپٹی سپیکر سے رابطے میں تھا ، گستاخانہ خاکوں پر عامر چیمہ نے جام شہادت نوش کیا ، ختم نبوتؐ کا ایشو اہم ہے ، ناموس رسالتؐکیلئے ذوالفقار علی بھٹونے قربانی دی وہ شہید ہیں، ان کو یہ قانونمنظور ، آج بھی لوگ ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف فیصلے کو نہیں مانتے ، عدالتوں کا فیصلوں پر سیاستدانوں پر اثرات ہوتے ہیں ، پاکستان دولخت ہوا ، 1973کا آئین مقدس آئین ہے ، تحفظ ناموس رسالتؐ آتا ہے جو حضورؐ کو آخری نبی نہیں مانتا وہ کافر ہے چاہے لاہوری گروپ ہو یا قادیانی ہوں وہ کافر ہیں ، ذوالفقار علی بھٹو نے قانون پر دستخط کرتے ہوے کہا کہ اپنے لئے تخت دار پر لٹکنے پر کا انتظام کر رلیا ، راجہ ظفر الحق کی قیادت میں کمیٹی متنازعہ ترمیم پر تحقیقات کر رہی ہے ۔ ختم نبوتؐ ہی ایما ہے ، عقیدہ ختم نبوت کا سرٹیفکیٹ سے نہ صرف پارلیمنٹ کے ارکان لازمی قراردیا جائے بلکہ آرمی کے جوانوں ، ججوں اور سرکاری ملازمین کیلئے لازمی قراردیا جائے ، پاکستان کے اداروں میں اگر کوئی قادیانی بیٹھا ہے تو اس کو پکڑنا پڑے گا ۔

قائداعظم یونیورسٹی میں ڈیپارٹمنٹ کا نام قادیانی کے نام رکھا گیا ہے اس کو ختم کیا جائے۔ حمود االر حمن کمیشن سمیت کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے نہیں آئی ۔ جے آئی ٹی نے مجھے جھوٹا کیا تو میں نے تحریک استحقاق نہیں لائی ، تقریر کے دوران انجینئر حامد الحق نے کورم نشاندہی کردی ۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ناموس رسالتؐ پر جب بات ہو رہی ہو تو کوئی بھی بات نہ کی جائے جس کا نقصان ہو اور عذاب کا سامنا کرنا پڑے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے کہا کہ ختم نبوتؐ پر کسی قسم کی کوئی گستاخی برداشت نہیں کریں گے ،

ہمارے آباؤاجداد ہمیں عقیدہ ختم نبوتؐ پڑھا کر بھیجتے ہیں،میں قرارداد پیش کروں گا کہ پاک فوج اور عدالتی جج صاحبان بھی ختم نبوتؐ کا حلف اٹھائیں،پی ٹی آئی والے کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، میں ختم نبوتؐ پر بات کر رہا ہوں اور یہ کورم کی نشاندہی کر رہے ہیں،انہوں نے یہ سوچا کہ کورم کی نشاندہی کر کے میری زبان روک دی ، میری زبان نہیں رکے گی۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ میری اماں بیگم کلثوم نواز بیمار تھیں جس کی وجہ سے میں باہر تھا ، آج عدالت میں پیش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ آج میں نے قومی اسمبلی اجلاس میں کہا کہ میں ختم نبوتؐ پر بات کروں گا،میں نے وزیراعظم کی موجودگی میں بات کی کہ افواج کا ایک ہی مشن جہاد فی سبیل اللہ ہے ،اس فرقے پر افواج میں بھرتی ہونے پر پابندی لگائیں جوجہاد فی سبیل اللہ پر یقین نہیں رکھتے ، اٹامک انرجی کمیشن سے بھی ایسے لوگ نکالے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوتؐ پر کسی قسم کی کوئی گستاخی برداشت نہیں کریں گے ، ہمارے آباؤاجداد عقیدہ ختم نبوتؐ پڑھا کر بھیجتے ہیں ۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ ابھی میں اپنی تقریر کے آدھے حصے میں ہی تھا کہ پی ٹی آئی کے انجینئر حامد الحق نے کہا کہ ہم یہ نہیں سننا چاہتے ۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ میں نے ابھی یہ قرارداد بھی پیش کرنی تھی کہ پاک فوج اور عدالتی جج صاحبان بھی ختم نبوتؐ کا حلف اٹھائیں مگر پی ٹی آئی والوں نے کہا کہ آپ اسلام کے ٹھیکیدار ہیں اور کورم کی نشاندہی کردی ،کیوں انہوں نے کورم کی نشاندہی کر کے میری زبان روک دی ، میری زبان نہیں رکے گی ۔ کیپٹن صفدر نے کہا کہ آپ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، میں ختم نبوتؐ پر بات کر رہا ہوں اور یہ کورم کی نشاندہی کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں (آج) پھر تقریر کروں گا اور قرارداد پیش کروں گا ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…