منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی رہائش گاہ کا گھیراؤ،پرویزخٹک نے مظاہرین کو دھمکی دیدی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔پیر کوخیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد مرد و خواتین اساتذہ بنی گالہ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعدر مظاہرین نے پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر جانے والے تمام راستے ہی بند کردیئے۔مظاہرین نے ملازمتوں کے کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ریگولائز کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ جب

تک مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بنی گالہ میں عمران خان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے تو مظاہرین نے انہیں اور شیریں مزاری کو بھی اندر جانے سے روک دیا جس پر پرویز خٹک نے گاڑی سے باہر آکر مظاہرین سے خطاب کیا۔پرویز خٹک نے کہا کہ آپ نے مجھے روکا جس کا افسوس ہے، میں یہاں سے واپس چلا جلاؤں گا لیکن یہ بھی یاد رکھوں گا۔مظاہرین کی جانب سے گاڑیاں روکے جانے پر وزیراعلیٰ اور شیریں مزاری کو عقبی راستے سے عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونا پڑا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…