منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’مفرور۔۔اشتہاری‘‘

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنسز میں عدم پیشی کے باعث سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے بیٹے حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے اس پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ دونوں کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیدیا۔ پیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب ریفرنسز پر سماعت کی جس میں کیپٹن

(ر) صفدر اور مریم نواز عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد عدالت نے محمد صفدر کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔نیب نے دوران سماعت عدالت میں استدعا کی کہ حسن نواز اور حسین نواز کا ٹرائل الگ کیا جائے اور انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔نیب کی جانب سے حسن اور حسین نواز کے وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔عدالت نے نیب کی استدعا پر حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا منظور کرلی اور اس پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے دونوں ملزمان کو بذریعہ اخبار اشتہار عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جبکہ عدالت نے 3 نیب ریفرنسز میں حسن نواز اور حسین نواز کامقدمہ الگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب رکن قومی اسمبلی کیپٹن محمد صفدر نے کہاہے کہ کوئی طیارہ اغواء نہیں کیا جو کسی سے ڈروں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میں نے کون سا بڑا جرم کیا ہے؟ کوئی طیارہ اغوا نہیں کیا جو کسی سے ڈروں۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں کوئی دہشت گرد ہوں جو تشدد ہوتا، رات اچھی گزری۔کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ فوجی تربیت یافتہ ہوں۔سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی بیٹی مریم

نواز کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے اور پولیس و ایف سی کے ایک ہزار اہلکار تعینات کئے گئے۔ جوڈیشل کمپلیکس کے غیرضروری داخلی راستوں کو بند کرتے ہوئے صرف ایک ہی دروازے سے سائلین کو عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی۔خیال رہے کہ مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدر گزشتہ روز لندن سے وطن واپس پہنچے تو بے نظیر انٹرنیشنل

ایئرپورٹ پر پہلے سے موجود نیب کی ٹیم نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو حراست میں لے لیا تھا جن کے عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جبکہ نیب نے ان کی گرفتاری سے متعلق قومی اسمبلی کے سیکرٹری کو بھی آگاہ کردیا تھا۔سماعت کے موقع پر (ن) لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود تھی ٗجو اپنے رہنمائوں کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…