بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کیلئے نیب کی ٹیم کو ایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے رن وے میں داخلے کی اجازت کیوں نہیں دی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد ائیر پورٹ جانے والی نیب ٹیم کو اے ایس ایف کی جانب سے رن وے میں داخل ہونے سے روکے جانے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ،نیب ٹیم کے پاس رن وے میں داخل ہونے کا سرکاری اجازت نامہ نہ ہونے کی وجہ سے روکا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف اپنے شوہر اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کے ہمراہ احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لئے لندن سے اسلام آباد پہنچ چکی تھیں ،جبکہ نیب ٹیم بھی سابق وزیر اعظم کے داماد کو گرفتار کرنے کے لئے بھی ائیر پورٹ پر پہنچ چکی تھی۔تاہم ائیرپورٹ سیکیورٹی فورسز نے نیب ٹیم کو رن وے میں داخل ہونے سے روک دیا تھا کیونکہ نیب کی ٹیم کے پاس رن وے میں داخل ہونے کا سرکاری اجازت نامہ موجود نہیں تھا۔اے ایس ایف نے موقف اختیار کیا کہ اگر نیب کی ٹیم کے پاس رن وے میں داخل ہونے کا اجازت نامہ موجود ہے تو وہ انہیں رن وے میں داخل ہونے کی اجازت دے دیں گے وگرنہ انہیں اپنے ملزم کو راول لاؤنج سے ہی گرفتار کرنا پڑے گا ،تاہم نیب ٹیم کے پاس رن وے میں داخلے کا اجازت نامہ موجود نہیں تھا جس پر انہوں نے روال لاؤنج پہنچے پر باقاعدہ حراست میں لیتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے ۔کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد مریم نواز اپنے پروٹوکول اور لیگی وزرا کے ہمراہ پنجاب ہاؤس روانہ ہو گئیں جبکہ ان کے استقبال کے لئے آنے والی ن لیگ کے کارکنوں نے ان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…