جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

رینجرز کو نیب کی عدالت کے باہر کس نے بھجوایا؟خیبرپختونخواحکومت کا خاتمہ،شیخ رشید کس کا ایجنٹ ہے؟اس کی زرداری کی اورعمران خان کی بیوی نہیں اس لئے ۔۔۔! سینیٹر مشاہد اللہ خان نے حدیں پار کرلیں،انتہائی سنگین الزامات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ شیخ رشید ایجنسیوں کے ایجنٹ ہیں وہ صرف اپنی سیٹ بچانے کیلئے تحر یک انصاف کیساتھ ہیں ‘ نوازشر یف کے خلاف بدترین سازش کی گئی اور ان کو عہدے سے ہٹایا ملک کیلئے جوکام کر یگا اس کیلئے سزائیں ہیں ‘ عمران خان جلدا نتخابات چاہتے ہیں تو خیبر پختونخواہ کی اسمبلی توڑ کر وہاں الیکشن کروالیں پھر باقی کو بھی ایسا کر نا پڑ جائیگا ‘

ہمیں آج تک جواب نہیں ملا کہ رینجرز کو نیب عدالت کے باہر کس نے بجھوایا‘عمران خان ‘شیخ رشید اور آصف زرداری کی بیوی نہیں اس لیے وہ ذہنی طور پر مکمل طور پر درست نہیں ‘عمران خان کے اردگرد مشرف اور (ق) لیگ لوگ کھڑے ہیں ‘جس ملک میں الزام خان وہاں الزام نہ لگے تو کیا ہو؟آدھا پاکستان کر کٹ کھیلتا ہے مگر کس کس کے پاس بنی گالہ میں محالات ہیں ؟۔ اتوار کے روز اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عمران خان کا کام صرف الزامات لگانا ہے اور جسٹس افتخار محمد چوہدری کی پہلے تعریفیں کرتے ہیں اور پھر انکے ساتھ ساتھ کیا کر تے رہے ہیں سب جانتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید چاہتے ہیں قوم جاگتی رہے اور وہ سوتے رہے اور پیش گوئیاں وہ ہی کر تا ہے جس کو کہیں سے اطلاع ملتی ہے مگر یہ سب ناکام ہوں گے اور (ن) لیگ کی حکومت اور میاں نوازشر یف کامیابیوں کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ رشید ایجنسیوں کے ایجنٹ ہیں 85کی اسمبلی میں مصطفی کھر خود اسمبلی میں کھڑ اہوکر کہہ چکے ہیں کہ شیخ رشید ان سے بھی ماہانہ تین چار ہزار لیتے رہے ہیں اور شیخ رشید صرف اپنی سیٹ بچانے کیلئے عمران خان اور تحر یک انصاف کا ساتھ دے رہے ہیں اسکے علاوہ کچھ نہیں ۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…