بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

بیوی ،بہو اور پوتی کو زبح کر نے والے سفاک قاتل کی گرفتار ی پولیس کیلئے چیلنج بن گئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل ( آئی این پی)سا نگلہ ہل میں تہرے قتل کی واردات میں بیوی بہو اور پوتی کو زبح کر نے والے سفاک قاتل کی گرفتار ی پولیس کیلئے چیلنج بن گئی مفرور قاتل نواز کاہلوں نے وقوعہ کے 4روز بعد مقتولین کی قبروں پر مزید 2افراد کو قتل کرنے کی تحریردرج کر دی پورا گاؤں قبروں پر لکھی ملزم کی اس تحریر ی دھمکی سے سراپا احتجاج بن گیا پولیس بھی قبر ستان پہنچ گئی اہل گاؤں کی طرف سے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں چک 43کوٹلہ خورد میں 4روز قبل 50سالہ زمیندار ملزم محمد نواز کاہلوں نے گھریلو ناچاقی پر گھر کے اندر اپنی بیوی کوثر بیگم ،بہو عائشہ بی بی اور اپنی 4سالہ پوتی مناہل کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا اور انہیں زبح کرتے ہوئے ان کے سر تن سے جدا کردیے اور راہ فرار اختیا ر کر گیا تھا نہ صدر پولیس سانگلہ ہل نے تینوں مقتولین کی نعشوں کو قبضے میں لے کر ملزم کے بیٹے خرم علی کے بیان پر مقدمہ درج کیا تھا اور مقتولین کو مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا تھا اور پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے 4روز سے چھاپے مار رہی ہے اس دوران سفاک ملزم نواز کاہلوں نے رات کے وقت قبرستان میں آکر اپنی مقتولہ بیوی کوثر بی بی کی قبر پر یہ تحریر کردی کہ میں مزید 2افراداپنے داماد محمد نعیم اوراپنے بھائی محمد اسلام کو قتل کرنے کے بعد گرفتاری دو نگا صبح مقتولہ کو ثر بی بی کا بیٹا اپنے عزیزوں کے ساتھ ماں کی قبر پر فاتحہ پڑھنے گیا تو قبر پر یہ تحریر دیکھ کر خوفزدہ ہو گیا اور پھر پورا گاؤں قبرستان میں جمع ہو کر سراپااحتجاج بن گیا ملزم کے اس عمل سے گاؤں بھر میں خو ف وہراس پھیلا ہوا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…