منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت نے ’’چھرا مار‘‘ گروپ کی گرفتاری کا ٹاسک دبنگ پولیس آفیسر رائو انوار کو دیدیا!!

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: چھرا مار کی گرفتاری کا ٹاسک ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو مل گیا۔تیرہ روز گزر گئے لیکن پولیس سوائے خاکے اور ڈمی تصاویر جاری کرنے کے کچھ نہ کرسکی۔حملہ آور کی گرفتاری پر انعامات کی آفر ہورہی ہیں، لیکن عملی طور پر پولیس، انتظامیہ اور حکومت بے بس نظر آتی ہے۔اب اس چاقو مار کی تلاش میں

ایس ایس پی ملیر رائو انوار بھی لگ گئے ہیں۔دوسری جانب گلستان جوہرمیں خواتین پرچاقو سے حملوں کا ایک اورمقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مقدمہ شارع فیصل تھانے میں زخمی خاتون طاہرہ بانوکے بہنوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔چاقو سے حملوں کے اب تک 10 مقدمات درج ہو چکے ہیں، جن میں شارع فیصل تھانے میں 7 ، گلستان جوہرتھانے میں 2 اور پی آئی بی تھانے میں ایک مقدمہ درج ہو ا ہے۔دوسری جانب گوجرانوالہ میں بھی چھرا مار گروپ نے خواتین پرحملے شروع کردیے، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے چاقوسے حملہ کرکے خاتون کوزخمی کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے بعد چھرا مار گروپ پنجاب میں بھی پہنچ گیا ہے۔ گوجرانوالہ کے علاقے ابراہیم کالونی میں جناح روڈ پرچھرامار گروپ سرگرم ہوگیا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے خاتون پرچاقو سے حملہ کردیا،جس کے نتیجہ میں خاتون شدید زخمی ہوگئی۔زخمی خاتون کوسول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ خاتون کا کہناہے کہ 2 نقاب پوش موٹرسائیکل سواملزمان نے حملہ کرکے زخمی کردیا ہے۔ پولیس نے حملہ آورکیخلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…