جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

خاموشی کے بعد بڑا سرپرائز،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ن لیگ کا شدید ردعمل سامنے آگیا‎

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مخالفین اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اوقات خاموشی بہترین طرز عمل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو نے خط سے متعلق وضاحت کر دی ہے اور اس نازک موقع پر تمام اداروں کو جمہوری طرز عمل

کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریت کا ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی خواہش ہے کہ جماعت میں پھوٹ پڑ جائے مگر انہیں ایسی خوشی کبھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد ملک کو دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مسائل بھی ہماری حکومت میں ہی حل ہوں گے اور ہماری حکومت نے ہی فاٹا میں نظام زندگی بحال کیا ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کہیں خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے اور کہیں مصلحت کا پیش خیمہ ہوتی ہے، بہت ساری باتوں میں ہم بھی خاموش ہوئے ہوں گے، آئی بی نے خط کی تردید کر دی ہے، کسی نے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے یہ حرکت کی ہے، تمام اداروں کوجمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں دراڑ پڑ جائے، ‎

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…