منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جمائمہ نے عمران خان کو بچانے کیلئے آخری ’’کارڈ‘‘ کھیل دیا، بنی گالہ خریداری رقم کا ثبوت سپریم کورٹ میں جمع

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جمائما خان کو قرض ادا کرنے کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں جمائما خان کوقرض ادا کرنے کی دستاویزات میں جمع کروا دیں ٗدستاویزات میں نیازی سروسزلمیٹڈ

کے اکائونٹ سے جمائما کوقرض کی ادائیگی ظاہرکردی گئی ہے ٗ نیازی سروسزکے اکائونٹ سے جمائما کو 5 لاکھ 62 ہزارپائونڈ کی ادائیگی کے دستاویز بھی شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق بنی گالہ کی تعمیرکے نقشے کے 79 ہزارپائونڈ جمائما نے عمران خان کو بھیجے جبکہ دستاویز سے اینگلو آئرش بینک سے جمائما کورقم وصول کرنا بھی ثابت ہوتا ہے۔ دستاویزات میں یہ ظاہرکیا گیا ہے کہ قرض کی ادائیگی کے بعد نیازی سروسزکے اکائونٹ میں ایک لاکھ پائونڈ کی رقم باقی رہ گئی، باقی رہ جانے والی رقم قانونی چارہ جوئی پرخرچ ہوئی اور اس کے بعد ایسا کچھ نہیں بچا تھا جوعمران خان اپنے گوشواروں میں ظاہر کرتے۔الیکشن کمیشن میں 2003 میں جمع گوشوارے میں رقم جمائما خان سے آنے کی تفصیل موجود ہے، عمران خان 2002 سے 2007 تک ممبر قومی اسمبلی رہے، ممبرقومی اسمبلی رہنے کے دوران عمران خان کو ایک لاکھ پائونڈ سے کوئی رقم نہیں ملی، 2013 کے الیکشن تک نیازی سروسز اکائونٹ میں پڑی تمام رقم خرچ ہو چکی تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…