کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر سیداحسان شاہ کو تاحیا ت نا اہل کر نے کے خلاف دائر درخواست کو مستر د کر تے ہوئے نا اہلی کے فیصلے کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کردئیے ،منگل کو بلوچستان ہائی کورٹ کی جسٹس طاہر ہ صفد ر کی سربراہی میں بنچ نے پی این پی عوامی کے مرکزی نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر خزانہ و انڈسٹریز سید احسان شاہ کی تاحیا ت نا اہلی کے فیصلے
کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی دورا ن عدالت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی سربراہی میں قائم بنچ کی جانب سے دئیے گئے تاحیات نا اہلی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سید احسان شاہ کی درخواست کو خارج کر نے کے احکامات صادر کر دئیے واضع رہے سابق صوبائی وزیر سید احسان شاہ کو بلوچستان ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کی بنیاد پر تاحیات نا اہل کیا تھا ،سید احسان شاہ 2002سے 2008تک صوبائی وزیر خزانہ جبکہ 2008سے 2013تک صوبائی وزیر انڈسٹریز رہے ہیں