اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان جسٹس سردار محمد رضا کاسوشل میڈیا بشمول فیس بک اور ٹویٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے ۔ اور اگر کوئی بھی ایسا فیس بک یا ٹوٹیر اکاؤنٹ کہیں سے بھی آپریٹ ہورہا ہے تو وہ جعلی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن بحیثیت ایک آئینی ادارہ اور چیف الیکشن کمشنر بحیثیت سربراہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کسی بھی قسم کا سوشل میڈیا
پر کوئی رابطہ نہیں رکھتے اور اگر سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن یا چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان کے نام سے کوئی فیس بک یا ٹویٹر اکاؤنٹ دیکھا گیا ہے تو وہ بالکل جعلی ہے ۔ الیکشن کمیشن میڈیا سے صرف اپنے سرکاری شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن کے ذریعے ہی رابطہ کرتے ہیں اور کسی قسم کا سوشل میڈیا سے براہ راست کوئی رابطہ نہیں رکھتے۔