جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انکم ٹیکس آگہی مہم، گوشواروں کی تعداد میں230فیصد اضافہ

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی اعلی قیادت کی سرتوڑ کوششوں اور جاری آگہی مہم کی بدولت ٹیکس سال2017 کے دوران ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں230فیصد کاقابل تحسین اضافہ ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق 28ستمبر2017 تک ستمبر 2016 کے 54ہزار کے مقابلے میں ایک لاکھ78ہزار 945انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرائے گئے ہیں جس سے ثابت

ہوتاہے کہ بڑے سرکاری ونجی تجارتی وصنعتی میں گوشوارے جمع کرانے سے متعلق ایف بی آر کی آگہی مہم کامیاب رہی ہے ، ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی آخری تاریخ میں 31اکتوبر 2017 تک توسیع کردی ہے اور اس امر کا قوی امکان ہے کہ اکتوبر میں بھی انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرائے جانے کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ

ایف بی آر نے نان فائلرز کا سراغ لگانے کی جاری مہم میں تمام تر توجہ بڑے سرکاری ونجی اداروں پر مرکوز کررکھی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں، ایف بی آر کے افسران ٹیکس آگہی مہم کے تحت بڑے تجارتی وصنعتی اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے افسران وملازمین کوٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کررہے ہیں اور سربراہان کی جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرارہے ہیں جوکہ بہت خوش آئند ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…