اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

بانی ایم کیوایم ایسا شیطان ہے جو زندہ رہ کر لوگوں کا خون پیئے گا،مصطفی کمال

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ بانی ایم کیوایم ایسا شیطان ہے جو زندہ رہ کر لوگوں کا خون پیئے گا، 2018میں ایم کیوایم پاکستان کوسیاسی طورپردفن کردیںگے،بوہری برادری کے روحانی پیشوا سے ملاقات اوردعائیں لینے آیا تھا۔پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے منگل کوبوہری برادری کے روحانی پیشوا

سیدنامفضل سیف الدین سے ملاقات کی،اس موقع پر پی ایس پی کے صدرانیس قائم خانی ،وسیم آفتاب اور دیگر بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بوہری برادری کے روحانی پیشوا سے ملاقات اوردعائیں لینے آیا تھا، بانی ایم کیوایم پراب کسی مقدمے کی ضرورت باقی نہیں رہی، بانی ایم کیوایم ایسا شیطان ہے جو زندہ رہ کر لوگوں کا خون

پیئے گا، ایم کیوایم پاکستان بنا کر بانی ایم کیوایم کو زندگی دی گئی۔انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیوایم مہاجروں کیلئے بدنماداغ بن گئے ہیں، 2018 میں ایم کیوایم پاکستان کوسیاسی طور پر دفن کردیںگے۔ان کے پاس جو مینڈیٹ ہے، وہ بانی ایم کیوایم کامینڈیٹ ہے۔سربراہ پی ایس پی نے کہا کہ سسٹم اتنا خراب ہوچکا ہے اسے نئے سرے سے درست کرنے کی ضرورت ہے، کے ایم سی کے7ہزاربزرگوں کو4سال سے پنشن نہیں ملی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…