اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثوں پر قائم نیب ریفرنس میں اسحاق ڈار پر 27 ستمبر کو فرد جرم عائد کی تھی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں نیب ریفرنس پر فرد جرم کی
کارروائی معطل کرنے اور ٹرائل روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں منگل کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ان کی ٹرائل کو روکنے اور فرد جرم کی کارروائی کو معطل کرنے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے 28 جولائی کے فیصلے میں شریف خاندان اور
اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کا حکم دیا تھا جو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیے جاچکے ہیں۔