اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کوئی آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ، نواز شریف سےرشتہ نہیں ٹوٹے گا، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کنونشن سینـٹر اسلام آباد میں ن لیگ کی مرکزی جنرل کونسلسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جبر اور چور دروازے کا قانون پاکستان کے سیاسی کارکنوں اور سیاسی جماعتوں کو اپنی قیادت سے جدا نہیں کرسکتا۔کوئی آمر آئے یا سپریم کورٹ کا فیصلہ،
نواز شریف سےرشتہ نہیں ٹوٹے گا20 کروڑ عوام کو اس ملک کے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے،انتخابی اصلاحات قانون کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا اعلان کرنے والا ٹولہ اپنی خواہشات کے لیے سپریم کورٹ کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ جس قانون کی بھٹو نے منظوری دی تھی ہم نے کل اسے دوبارہ منظور کیا، ایوب خان نے سیاسی جماعتوں کا گلا گھوٹنےکیلئے آئین میں ترمیم کی، مگر بھٹو کی حکومت نے ایوب خان کے اس کالے قانون کو ختم کیا، تاہم پرویز مشرف نے پھر وہی کالا قانون متعارف کرادیا، اور نیب قانون کو بھی انتقامی کاررروائی کیلئے استعمال کیا گیا، ڈو مور کہنے والوں کو پیغام دیتا ہوں کہ بس بہت ہوچکا اب نو مور نومور۔ ملک میں جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی تو دفاع بھی مضبوط نہیں ہوگا۔