اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

کردستان کاریفرنڈم،عراق کے دوٹکڑے،پاکستان نے باضابطہ موقف کا اعلان کردیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان نے عراقی کردستان میں خودمختاری کے لئے حالیہ ریفرنڈم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان عراق کے اتحاد ،سلامتی اور علاقائی خودمختاری کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے عراقی کردستان میں 25 ستمبر کو منعقد کئے جانے والے ریفرنڈم پر شدید تحفظات ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عراقی کردستان میں ہونے والا ریفرنڈم عراقی آئین کی خلاف ورزی ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ عراقی کردستان میں ہونے والے ریفرنڈم کی کوئی

قانونی حیثیت نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ ریفرنڈم نہ صرف عراق بلکہ خطے کے امن و سلامتی کو بھی چیلنج کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اس ریفرنڈم کی مخالفت میں عراق اور اس کے ہمسائیوں اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم عراقی حکومت اور عوام کو اپنی بھرپور حمایت کے عزم کی تجدید کرتے ہیں ۔ترجمان نے کہاکہ ہم عراق یا خطے کے کسی بھی دیگر ملک کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے والے کوشیشوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں ۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…