پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

صرف سیاستدان نہیں،پابندی سب پر ہونی چاہئے،دورہ امریکہ کے بعد سول ملٹری تعلقات کس سطح پر ہیں؟خواجہ آصف نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیرخارجہ خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے انکوائری سے سارے معاملات واضح ہوجائیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیر کی صبح سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی احتساب عدالت نے پیشی کے موقع پر پیش آنیوالے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے انکوائری سے سارے معاملات حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ انکوائری کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ بے انتظامی ہوئی ہے یارابطے کافقدان تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک روزقبل عاشورہ تھا ممکن ہے اس وجہ سے اداروں کے درمیان رابطوں میں رکاوٹ ہوئی ہو۔وزیرخارجہ نے کہاکہ اگر اداروں میں تصادم ہوگا تو ملک کا نقصان ہوگا کسی فرد کانہیں ایک سوال پر خواجہ آصف نے کہاکہ نااہلی انا کو پس وپشت ڈال کر پاکستان کی انا کو ترجیح دی جائے تو مسائل حل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی ذات مسلم لیگ نون کی سیاست کامحور رہی ہے نوازشریف میرے قائدہیں میرا حق ہے کہ میں انہیں صدر بناؤں میرا حق بنتا ہے کہ میں اپنا صدر کس کو چنوں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم ووٹر کے مفادات کی نمائندگی کررہے ہیں ذاتی مفادات کی نہیں ہم نے اداروں کے ساتھ کبھی محاذ آرائی نہیں کی عدالتی فیصلہ قبول کیا ہم نے ججوں کو پی سی او کے تحت حلف نہیں اٹھوائے ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ سیاسی مفادات پارٹی کے مفادات ہیں قانون سازی کے بعد محمدنوازشریف پارٹی کے سربراہ ہونے کے اہل ہوجائیں گے وقت کے ساتھ جمہوری اقدار کو بھی تبدیل کرینگے۔خواجہ آصف نے کہا کہ صادق اور امین کی پابندی سب پر ہونی چاہیے صرف سیاستدانوں پرنہیں ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ فوجی آپریشنز پچھلے سال چار میں مکمل کامیاب ہوئے دنیا میں کہیں بھی دو لاکھ فوج دہشت گردی کیخلاف نہیں لڑرہی دہشت گردی کیخلاف جتنی ہم نے کامیابی حاصل کی اتنی کسی اور نے نہیں کی۔

ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان اپنا گھر صاف کرنے کیلئے بنایاگیاتھا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہمیں اپنا گھر درست کرناتھا۔ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ امریکہ کیساتھ ہمارے معاملات الجھے ہوئے ہیں اور ہم امریکہ کیساتھ اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہتے ہیں، وزیر خارجہ نے کہا کہ میرے دورہ امریکہ پر سول اور ملٹری قیادت ایک پیج پر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…