کوئٹہ (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سابقہ وفاقی وزیر رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعظم الحاج میر ظفرا للہ خان جمالی سے ملاقات کی اور ان سے ملک کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا سیاسی حلقے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کو موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر بڑی اہمیت قرار دے رہے ہیں ۔