پشاور(این این آئی)پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک اور رکن اسمبلی کا چالان کردیا گیا۔امن چوک کے قریب ٹریفک وارڈن نے خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف کا دو سو روپے کا چالان کیا گیا ۔ ایم پی اے کو دوران ڈرائیونگ موبائل استعمال کرنے اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر جرمانہ کیا گیا۔