اسلام آباد (این این آئی)ایرا کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے جرمن حکومت نے 5254.42 ملین یورو کا پاکستان حکومت کی طرف واجب الادا قرضہ معاف کر دیا ہے جس سے حکومت پاکستان کے خزانے کو خطیر رقم کی بچت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایرا نے جرمن ڈیبٹ سویپ پروگرام کے تحت 5254.42 ملین یورو کی خطیر رقم سے 159 تعلیمی ادارے، 217 فراہمی و نکاسی آب کے منصوبے اور 22 سڑکیں، پلوں کی تعمیر مکمل کرکے ملک و قوم کی بچت کی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جرمن ڈیبٹ سیویپ پروگرام کا معاہدہجو کہ
ایرا جرمن ادارہ فرینکفرٹ ایم مین (کے ایف ڈبلیو) اور اکنامک افےئرڈویژن (ای اے ڈی) کے مابین 2008ء میں کیا گیا تھا، کو ایرا نے معمول کی مالی تخصیص اور منصوبوں کو منظم کرکے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ جرمن ڈیبٹ سیویپ پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا میں متعدد تعلیمی اداروں، سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کی جانا تھی چونکہ ایرا پہلے ہی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور بحالی کا کام سرانجام دے رہا تھا اس لئے ایرانے اس پروگرام کو سرانجام دینے کا فیصلہ کیا جس کی وجہ سے حکومت پاکستان کو 55ملین یورو سے زائد کی رقم کی بچت ہوئی ہے۔