اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آؤ ملکر بلوچستان میں یہ بڑا کام شروع کریں، قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ نے چین کو بڑی پیشکش کردی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستا ن نے تجویز دی ہے کہ چین پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں صنعتی بیس بنانے کا جائزہ لے جہاں دونوں ممالک مل کر کام کریں گے اور عالمی منڈی تک آسان رسائی ہو گی۔قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ سے پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے الوداعی ملاقات کی جس میں خطہ کی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی سلامتی کے مشیر نے چین کے سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کے دوران خدمات اور دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے ان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے چینی سفیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ چینی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو دونوں ممالک کے عوام کے مابین رابطوں سے تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی طرف سے چین کے ساتھ دوستی اور محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے عوام کے مابین برسوں سے استوار اس رشتے اور تعلق کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تعلقات کے سنہری دور میں داخل ہو چکے ہیں، دونوں اطراف نے اتفاق کیا کہ سی پیک دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے، یہ ایک خواب تھا جو اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے مزید وسیع مواقع موجود ہیں۔ قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے تجویز دی کہ چین پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں صنعتی بیس بنانے کا جائزہ لے جہاں دونوں ممالک مل کر کام کریں گے اور عالمی منڈی تک آسان رسائی ہو گی۔ چین کے سفیر نے کہا کہ چین مسابقت اور محاذ آرائی پر یقین نہیں رکھتا بلکہ وہ باہمی احترام پر مبنی تعلقات کی حمایت کرتا ہے جس سے علاقائی یکجہتی پیدا ہو اور سب کیلئے مواقع دستیاب ہوں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے افغانستان میں چین کے کردار کو بھی سراہا۔ دونوں اطراف نے افغانستان میں سیاسی اور اقتصادی ذرائع سے امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…