اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اداروں کے ساتھ تصادم کی طرف جا رہی ہے۔ شیخ رشید احمد نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو استعفیٰ دے دینا چاہیے کیونکہ شاہد خاقان عباسی این ایل جی کیس کی وجہ سے وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے فارغ ہو جائیں گے اور ان کے بعد احسن اقبال اس منصب کے لیے مضبوط امیدوار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے
کہا کہ مسلم لیگ (ن) والے اداروں کے ساتھ ٹکراؤ کرنا چاہتے ہیں، مسلم لیگ (ن) والے اسمبلیوں کو اپنی ذات کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، شیخ رشید نے کہا کہ آج یہ لوگ اعلان کرنے والے ہیں کہ یہ لوگ عدالتوں اور ان کے فیصلوں کو نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو استعفیٰ دے ہی دینا چاہیے کیونکہ ایل این جی کے کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فارغ ہو جائیں گے اور ان کے بعد احسن اقبال ہی اس منصب کے بہترین امیدوار ہیں۔