اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست ڈپٹی کمشنر نے مسترد کردی ہے جبکہ سیکرٹری داخلہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایس ایس پی اسلام آباد نے احتساب عدالت میں رینجرز کی تعیناتی کیلئے ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو خط لکھا تھا ۔ڈی سی آفس کے ذرائع کے مطابق رینجرز طلبی کے حوالے
سے ایس ایس پی کا خط ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو موصول ہوا ،جس پر مزید کارروائی نہیں کی گئی ۔خط کے متن کے مطابق امن و امان کی صورتحال کی پیش نظر رینجرز کی جوڈیشل کمپلیکس جی 11 میں تعیناتی مانگی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق قواعدکے مطابق فورسزکی طلبی اورتعیناتی کافیصلہ ڈپٹی کمشنرکرتاہے، سیکرٹری داخلہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔