جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

الطاف حسین کی گالیوں اور دھمکیوں سے تنگ ندیم نصرت بھی پارٹی چھوڑ گئے، جھگڑے کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی۔۔دھماکہ خیز انکشاف

datetime 2  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو شدید دھچکا، سب سے وفادار ساتھی ندیم نصرت بیماری کا بہانہ بنا کر جان چھڑا گئے، ایم کیو ایم اوورسیز امریکہ کی جانب سے ڈالروں کا چندہ وجہ تنازعہ بنا، کراچی میں بہنوئی کی گرفتاری پر پارٹی سرگرمیوں سے دوری اختیار کرنے پر الطاف حسین نے ٹیلی فون پر بزدلی کا طعنہ دیتے ہوئے گالم گلوچ کی، دل نہ بھرا تو

سرعام رسوا کر دیا، پاکستان کے مئوقر قومی روزنامے کی رپورٹ میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مئوقر قومی روزنامے کی رپورٹ کی میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو ان کے سب سے وفادار سمجھے جانے والے ساتھی ندیم نصرت بیماری کا بہانہ بنا کر ان سے جان چھڑا گئے ہیں اور علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ندیم نصرت کی بیماری کا بہانہ دراصل الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی سرگرمیوں سے کنارہ کشی کیلئے سامنے لایا گیا ہے جبکہ اصل حقیقت کچھ اور ہے۔ الطاف حسین اور ندیم نصرت کے درمیان امریکہ سے آنے والے بھاری امریکی ڈالر کی چندے کی رقم اصل وجہ تنازعہ بنی جس میں دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے تاہم کراچی میں ندیم نصرت کے بہنوئی کی گرفتاری کے بعد خاندانی دبائو پر ندیم نصرت نے پارٹی سرگرمیوں سے دوری اختیار کی تو الطاف حسین نے انہیں ٹیلی فون کر کے بزدلی کا طعنہ دیتے ہوئے گالم گلوچ بھی کی اور پھر دل نہ بھرنے پر سرعام رسوا کیا۔ 23ستمبر کو الطاف حسین نے اوورسیز امریکہ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کے ذمہ داران سے بیک وقت خطاب کے دوران ندیم نصرت اور واسع جلیل کو پارٹی کا غدار بھی قرار دے ڈالا ہے۔ امریکہ ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کے پارٹی عہدیداروں سے خطاب کے دوران نام لئے

بغیر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں یا ان کے خاندانوں پر ذرا سی مشکل پڑتی ہے تو وہ غداری کرنے لگتے ہیں ، کیا تم لوگ ایسے بزدل اور بے ضمیر لیڈروں کے ساتھ جانا پسند کروگے؟۔ روزنامہ امت کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ الطاف حسین اس وقت تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں اور رابطہ کمیٹی ارکان کے انتخاب میں انہیں شدید دشواریوں کا سامنا ہے

کیونکہ قابل ذکر لوگ متحدہ بانی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں یا ان کی مشکوک عہدیداروں کی لسٹ میں ان کا نام شامل کر دیا گیا ہے۔ خطاب کے دوران الطاف حسین نے ایم کیو ایم لندن اوورسیز میں بچے کھچے وفاداروں سے یہ عہد بھی لیا ہے کہ وہ واسع جلیل اور ندیم نصرت سے چھپ کر یا ظاہر کسی قسم کا رابطہ نہیں رکھیں گے۔ دونوں رہنمائوں کا حقہ پانی بند کرنے کی ہدایت

جاری کرنے کے بعد الطاف حسین نے ندیم نصرت کو کنوینر شپ سے بھی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اور اطلاعات سامنے آنے پر کنوینر شپ کیلئے مصطفیٰ عزیز آبادی، قاسم علی اور ڈاکٹر ندیم احسان نے تگ و دو بھی شروع کر دی ہے۔ الطاف حسین کی گالم گلوچ اور دھمکیوں کے بعد ندیم نصرت نروس بریک ڈائون کا شکار ہوئے اور تقریباََ ایک ہفتہ ہسپتال میں گزار کر آئے ہیں

جبکہ اب علاج کا بہانہ بنا کر امریکہ میں واسع جلیل کی طرح ڈیرے ڈالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…