اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام عدالت آنے والوں کی فراہم کردہ فہرست میں شامل نہیں تھا اس لئے عدالت میں داخلے سے روکا، رینجرز نے رپورٹ پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آج صبح وزیر داخلہ احسن اقبال اور دیگر وفاقی وزراء کورینجرز اہلکاروں نے احتساب عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا تھا جس پر وزیر داخلہ نے رینجرز کے انچارج بریگیڈئیر کو طلب کیا لیکن وہ حاضر نہ ہوئے جس پر
وفاقی وزیر داخلہ نے واقعہ پر رینجرز سے رپورٹ طلب کی تھی اور رینجرز نے رپورٹ تیار کر کے وزیر داخلہ کو بھجوا دی ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو عدالت میں داخلے سے روکنے پر رینجرز نے اپنی رپورٹ پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا نام عدالت آنے والوں کی فراہم کردہ فہرست میں شامل نہیں تھا اس لئے عدالت میں داخلے سے روکا۔نوجوانوں نے ہدایات کی پابندی کی ،کسی کو غیر ضروری طور پر نہیں روکا گیا۔