اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

مریم نواز اور حسین نواز لندن میں کیسی زندگی گزار رہے ہیں؟ پاکستان میں یہ لوگ کس چیز کی تمنا کرتے ہیں؟ 

datetime 30  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز اور حسین نواز لندن کی سڑکوں پر بغیر پروٹوکول کے پیدل چلتے نظر آ رہے ہیں، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی اور بیٹا مریم نواز اور حسین نواز دونوں اکیلے لندن کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، جب یہ لوگ پاکستان آتے ہیں تو پروٹوکول بھی مانگتے ہیں اور اقتدار میں ہونے کی وجہ سے سیلوٹ بھی وصول کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں کیونکہ ان لوگوں کی کمزوری پروٹو کول، ہوٹر بجاتی گاڑیاں بن چکی ہیں،

یہ اپنے اردگرد چاپلوس ٹولہ چاہتے ہیں، یہ لوگ پاکستان میں جب تک جلسے میں لوگ اکٹھے نہ ہو جائیں، نعرے لگانے والے نہ آ جائیں، سیلوٹ کرنے والے نہ آ جائیں تو اس وقت تک جلسے میں نہیں جاتے اور جب جاتے ہیں تو پروٹوکول کے سمیت۔ مگر حیرت ہے کہ یہ لوگ لندن میں بغیر کسی پروٹوکول عام لوگوں کی طرح سڑکوں پر گھوم پھر رہے ہیں، آخر یہ لوگ پاکستان میں ایسا کیوں نہیں گھومتے، انہیں پاکستانی عوام سے کیا خوف آتاہے، یہاں تو سکیورٹی گارڈوں کی بارات ساتھ لیے چلتے ہیں اور کسی عام شخص سے ملنا گوارہ نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ سیاست پر قابض ہیں اور یہ لوگ خاندانی سیاست کو قائم دائم رکھنا چاہتے ہیں، یہ لوگ یہاں جمہوریت کی بات کرتے ہیں صرف اس پروٹوکول کے نشے کی وجہ سے۔ اصل جمہوریت تو یہ ہے کہ جس طرح مریم نواز اور حسین نواز لندن کی سڑکوں پر عام لوگوں کی طرح گھوم رہے ہیں پاکستان میں بھی وہ اسی طرح گھومیں تو اس وقت مانیں کہ واقعی اب جمہوریت ہے یہ لوگ عوام کے ساتھ عام لوگوں کی طرح چل رہے ہیں۔ پاکستان میں یہ لوگ دوسرے لوگوں کے ٹیکسوں پر زندگی کی وہ تمام لذتیں حاصل کرتے ہیں جو انہیں کسی دوسرے ملک میں نہیں مل سکتیں۔ پاکستان ان کے لیے سونے کی کان کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہیں یہ شہنشاہوں والی زندگی صرف پاکستان کی جمہوریت سے ہی مل سکتی ہے۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…