ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

حکومت کے خاتمے کے دن آگئے،اگلی باری کس کی؟سہیل وڑائچ نے ایسی پارٹی کا نام لے لیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا‎

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف الیکشن لڑ سکیں گے یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میزبان نے سینئر صحافی و تجزیہ نگار سہیل وڑائچ سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ 2018 بھی میرا ہے اور یہ انتخابات بھی میری جماعت نے جیتنا ہیں اور پیپلز پارٹی کے کچھ لوگوں سے میری ملاقات ہوئی وہ مجھے کہہ رہے تھے کہ ہمیں پتہ ہے کہ جیتنا نواز شریف نے ہی ہے، اس کے جواب میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے کہا کہ ابھی کوئی بھی تجزیہ کرنا

بڑا مشکل ہے اس کی بڑی وجہ تلخ حقائق ہیں کہ نواز شریف الیکشن لڑ سکیں گے بھی یا نہیں،انہوں نے کہا کہ ظاہر ہے عدالتوں کا فیصلہ آ چکا ہے وہ کیسے تبدیل ہو گا۔ ہو سکتا ہے کہ ان کی جماعت اسی طرح مقبول رہے اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ حکومت چل سکے کیونکہ یہ بہت کمزور ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ اس کمزور حکومت سے اتنے بڑے بڑے فیصلے کیسے ہوں گے، ایک نگران حکومت کا فیصلہ دوسرا شفاف انتخابات کا فیصلہ۔ سینئر صحافی نے کہا کہ میرے لیے یہ بڑے اچنبھے کی بات ہو گی کہ یہ حکومت اگلے سال تک چلی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…