منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن میں اراکین پارلیمنٹ کے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے دی گئی ڈیڈلائن ہفتہ کو ختم ہوگئی

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں اراکین پارلیمنٹ کے مالی اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے دی گئی ڈیڈلائن ہفتہ کو ختم ہوگئی ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کو اپنے مالی اثاثے جمع کرانے کے لئے دی گئی ڈیڈلائن30ستمبر کو ختم ہو گئی اس لیے الیکشن کمیشن کا متعلقہ شعبہ عام تعطیل کے باوجود بھی کھلا رہا۔ اثاثوں کی تفصیلات نہ دینے

والے اراکین کی رکنیت 15 اکتوبر کو معطل کر دی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا متعلقہ شعبہ عام تعطیل کے باوجود بھی کھلا رہا اب تک سینیٹ کے104اراکین میں سے صرف60 سینیٹرز، قومی اسمبلی کے342 ارکان میں سے 160، پنجاب اسمبلی کے 371 میں سے 137، سندھ اسمبلی کے 168اراکین میں سے70، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 124 اراکین میں سے 58 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 65 ارکان میں سے صرف 28 اراکین اسمبلی نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا دی ہیں۔پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ایک ہزار 174 اراکین میں سے 654 ارکان نے تاحال اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ جن میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…