اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹماٹروں کی آسمان کو چھوتی قیمتوں نے پاکستانی عوام کے ہوش ابھی اڑائے ہی تھے کہ رہی سہی کسر نکالنے کیلئے دودھ فروش بھی میدان میں آگئے، محرم الحرام کے تقدس کو پس پشت
ڈالتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ، شہر قائد میں فی لِٹر دودھ میں 45روپے کا اضافہ ریکارڈ ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ٹماٹروں کی آسمان سے چھوتی قیمتوں سے پریشانی غریب پاکستانی عوام ابھی سنبھلی ہی نہیں تھی کہ اس پر دودھ فروشوں نے بھی مہنگائی کا بم پھوڑتے ہوئے دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں دودھ فروشوں نے محرم الحرام میں دودھ کی طلب بڑھتے ہی فی لِٹر دودھ کی قیمت میں 15سے5 4 روپے کا ہوشربا اضافہ کر دیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سرکاری ریٹ 85روپے فی لِٹر مقرر ہے جبکہ محرم الحرام میں سبیلوں اور نیاز کیلئے دودھ کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی ناجائز منافع خور فی لِٹر دودھ کی قیمت110سے 135تک وصول کرنے لگ گئے ہیں جبکہ اس صورتحال میں حکومتی ادارے بھی لمبی تان کر سو گئے ہیں اور مجرمانہ خاموشی اور غفلت کی وجہ سے ناجائز منافع خوروں کی چاندی ہو رہی ہے۔