اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اب دھوکہ کھانے کا ارادہ نہیں، نواز شریف سے مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ملک ریاض کے ذریعے نہیں فضل الرحمن کے ذریعے نواز شریف نے رابطہ کیا، ملک ریاض میری ترجمان یا پارٹی کا حصہ نہیں ، ذاتی حیثیت میں جس مرضی سے ملاقات کریں ، آصف زرداری کی حامد میر سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نائنٹی ٹو نیوز کے
پروگرام میںمیزبان محمد مالک کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حامد میر کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور نواز شریف کے درمیان ملاقات اور ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مفاہمت کے حوالے سے ان کی آصف علی زرداری سے تفصیلات بات ہوئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے مفاہمت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، میرا اب دھوکہ کھانے کا ارادہ نہیں۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے معاملے پر ن لیگ نے ان سے مدد طلب کی اور جب انہوں نے پرویز مشرف کے خلاف بیان دیا تو کچھ عرصے بعد انہیں ایک خاموش مفاہمت کے تحت ملک سے باہر بھجوادیا گیااور مشرف کےبیرون ملک جاتے ہی ہمارے بندے گرفتار ہونا شروع ہو گئے۔ملک ریاض سے ملاقات کے بعد کچھ تجزیہ کاروں کی جانب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مفاہمت کے حوالے سے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک ریاض میرے ترجمان یا پارٹی کا حصہ نہیں ہیں ، میرا ملک ریاض سے جتنا تعلق ہے اس سے زیادہ تعلق نواز شریف ، شہباز شریف اور حمزہ شہبازکا ان سے ہےوہ ذاتی حیثیت میں جس مرضی سے ملاقات کریں۔ ن لیگ کے رابطے کرنے کے حوالے سے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک ریاض نہیں بلکہ ن لیگ نے فضل الرحمن کے ذریعے باقاعدہ رابطہ کیا تھا جس پر انہیں جواب دیدیا گیا ہے کہ اب میں مزید دھوکے نہیں کھانا چاہتا۔
حامد میر نے اس حوالے سے مزید کیا کہا۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!