اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

” سنی لیونی ایک باپردہ اور مشرقی روایات کی علمبردار شخصیت ہیں، ڈوبتی بے پردگی کو سہارا دے کر فحاشی وعریانی کا خاتمہ ان کی عظیم عالمی خدمت ہے“ڈاکٹر عامر لیاقت حسین

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے معروف اور متنازعہ اینکر پرسنڈاکٹر عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر جگت بازی کے باعث بھی کافی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خواجہ سعد رفیق کوطنزاََ سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر جس دن فرد جرم عائد کی گئی تھی اسی دن خواجہ سعد رفیق نے انہیں انتہائی دین دار اور بہترین منتظم قرار دیا تھا۔

جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے سخت رد عمل کا اظہار کیاتھا ۔خواجہ سعد رفیق کے ٹویٹ کے بعد عامر لیاقت حسین نے تو سب کو پیچھے چھوڑ دیا اورطنزاََ انتہائی سخت تنقید کر ڈالی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ” اسحاق ڈار ایک دیانتدار اور دیندار شخص ہیں ، ڈوبتی ہوئی قومی معیشت کو سنبھالا دے کر آن ٹریک کرنا ان کی عظیم قومی خدمت ہے“۔

خواجہ سعد رفیق کے جواب میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ” سنی لیونی ایک باپردہ اور مشرقی روایات کی علمبردار شخصیت ہیں، ڈوبتی بے پردگی کو سہارا دے کر فحاشی وعریانی کا خاتمہ ان کی عظیم عالمی خدمت ہے“۔

عامر لیاقت حسین کے اس جواب کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، ساتھ ساتھ کچھ لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پیجز پر ان دونوں ٹویٹس کے سکرین شارٹس بھی شیئر کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…