منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

جانتے ہیں پاکستان کو ہلا دینے والا یہ لڑکا کون ہے پاکستانی خفیہ اداروں ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 30  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نوعمر خودکش بمبار کے پنجاب میں داخلے کی اطلاع، حساس اداروں نے پولیس اور قانون نافذکرنےوالے اداروں کو آگاہ کر دیا، مبینہ خودکش بمبار کی تصویر سمیت تفصیلات جاری۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں نے ایک نوعمر خودکش بمباری کے پنجاب میں داخلے کی اطلاع دیتے ہوئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کر دیا ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق کالعدم تنظیم کے (گیدارگروپ) کے کمانڈر غفران کی جانب سے کم عمر خودکش بمبار کو پنجاب روانہ کیا گیا ہے

جو لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی شہر میں تحریک کاری کی بڑی کارروائی کر سکتا ہے۔ مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر کو ایس پی سے لیکر بیٹ افسران تک تمام لاہور پولیس کو شیئر کر دیا گیا ہے جبکہ اس مبینہ خودکش حملہ آور کی تصویر کو تھانوں میں بھی آویزا ں کر دیا گیا ہے تاکہ تھانوں میں آنے والے شہری بھی اس دہشت گرد کو دیکھ سکیں اور اگر کسی کو اس کے متعلق کچھ معلومات ہوں تو وہ پولیس کو بتا دیں۔خودکش بمبار کی اطلاع پر لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…