اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی ذہین طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی اسکیم میں 30 سمتبر 2017 تک اپلائی کیا جا سکتا ہے اس بار دولاکھ طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ سے نااہل قرار دیئے جانے والے وزیراعظم نواز شریف کی سبکدوشی سے پریشان طلبا کے لیے خوشخبری ہے کہ اس بار دو لاکھ طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔وزیراعظم کی لیپ ٹاپ
اسکیم کے فیز 4 اور فیز 5 میں شرکت کے لیے طالب علموں کو آخری موقع دیا جا رہا ہے اور اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے 30 ستمبر تک آن لائن درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالب علم وزیراعظم کی تبدیلی کے باعث یہ منصوبہ کھٹائی میں پڑ جانے کے خدشے کے پیش نظر مایوسی کا شکار ہوگئے تھے تاہم درخواست جمع کرانے کی تاریخ کے اعلان سے طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ملک کے چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر کی 109 جامعات کے ذہین اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے جس کے لیے پہلی مرتبہ اپلائی کرنے والے درج ذیل لنک پہ کلک کر کے آن لائن فارم بھرسکتے ہیںhttp://pmnls.hec.gov.pk/verifyregistration.php۔دوسری جانب ایسے طالب علم جو پہلے بھی فارم جمع کرا چکے ہیں لیکن ان کی سیلیکشن نہیں ہوئی تھی وہ از سرنو درخواست جمع کروا سکتے ہیں جس کے لیے پرانے طالب علم یہاں فارم بھر سکتے ہیں۔وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں حصہ لینے کے خواہش مند طلباء کو اپنا شانختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس سے متعلق معلومات آن لائن فارم میں دینی ہو گئی ہے جو کہ نہایت سادہ سا عمل ہے۔یاد رہے لیپ ٹاپ اسکیم کا آغاز سب سے پہلے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم سے کیا جس کے بعد سال
2013-2014 کے مالی سال کے لیے بجٹ میں اس اسکیم کو وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم سے متعارف کرایا گیا اور ملک بھر اور آزاد جموں و کشمیر کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیک کیے گئے۔