جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’کلثوم نواز کی طبیعت‘‘ منتقل کر دیا گیا

datetime 30  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی طبیعت بہتر ہونے لگی جس کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومیں سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کلثوم نواز کا علاج جاری ہے، تاہم دو روزقبل انہیں اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔قومی اسمبلی کی نو منتخب

رکن اسمبلی بیگم کلثوم نواز گلے میں کینسر کے علاج کےسلسلے میں لندن میں مقیم ہیں، جہاں ان کی علاج کے سلسلے میں 3سرجریز ہو چکی ہیں۔بیگم کلثوم نواز لندن میں اپنے صاحبزادے کے گھر رہائش پذیر ہیں، جبکہ ان کی صاحبزادی مریم نواز بھی ان کی تیمارداری کے لیے ان کے ساتھ مقیم ہیں۔ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جو آج کل وطن میں ہیں ان کے بھی اپنی اہلیہ کی ناساز طبیعت کی وجہ سے عنقریب لندن جانے کی اطلاعات سرگرم ہیں۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو باضابطہ طور پر دوبارہ پارٹی کا صدر منتخب کرنے کے لیے 2 اور 3 اکتوبر کو پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس بلا لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف پارٹی کے دوبارہ صدر منتخب ہونے تک لندن روانہ نہیں ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ اور جنرل کونسل کے علیحدہ علیحدہ اجلاس بلائے گئے ہیں جن میں پارٹی قیادت کو منتخب کرنے کے لیے 1600 اراکین حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے جمعرات (28 ستمبر) کو لندن واپس روانہ ہو جائیں گے جو اس وقت کینسر کے علاج لیے لندن کے ایک نجی ہسپتال میں داخل ہیں۔ تاہم بیگم کلثوم نواز کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں

ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت بہتر ہونے کے بعد اب میاں نواز شریف 3 اکتوبر سے قبل لندن روانہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 2 اکتوبر کو اسلام آباد کنونشن سینٹر میں پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل پارٹی کی پارٹی آئین میں تبدیلی کے لیے مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی جنرل کونسل کے

اجلاس کا دوسرا سیشن 3 اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی کے صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ مشاہد اللہ خان نے بتایا کہ نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے روکنے والے تمام عوامل کو ختم کر دیا جائے گا اور وہ 3 اکتوبر دوبارہ پارٹی کے صدر منتخب ہو جائیں گے۔ادھر الیکشن بل کی منظوری کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس 4 کے بجائے 2 اکتوبر کو طلب کر لیا گیا جہاں بل کی منظوری کے بعد اسی دن صدر ممنون حسین بل پر دستخط کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…