ملتان( آئی این پی)تحریک انصاف کے مرکزی وائس چئیرمین شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ہمیں نئے مک مکا کا خوف ہے ،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ آصف زرداری کے بغیرکوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ،افسوسناک ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن کی تبدیلی کون لیگ روک رہی ہے،سننے میں آرہا ہے کہ مولانافضل الرحمن بھی وزارتیں چھوڑ کراپوزیشن بنچوں پرآجائیں گے،ہمارے نمبرپورے ہوئے توآگے بڑھیں گے،ورنہ نہیں،خواجہ آصف کا امریکہ میں ڈومورسے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے،
پرویزرشیداپنی پارٹی کے انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے جملے بازی کررہے ہیں،سب کہہ رہے ہیں کہ اسحاق ڈار کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی وجہ چئیرمین نیب کی ہونے والی تقرری ہے،پارلیمنٹ متفق ہے کہ چئیرمین نیب کی تقرری کا طریقہ ٹھیک نہیں ہے،موجودہ الیکشن کمیشن پر بھی کوئی مطمئن نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارامقصد کرپشن کا خاتمہ اور 2018میں شفاف انتخابات ہیں۔موجودہ اپوزیشن لیڈر کے پیچھے ن لیگ ہے ،ہمیں خورشید شاہ سے اختلاف نہیں ہے ،ہمیں نئے مک مکا کا خوف ہے،سارے فیصلے آصف علی زرداری کرتے ہیں،خورشید شاہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے دن سے جانتے ہیں کہ تحریک انصاف تنہا تبدیلی نہیں لاسکتی،سراج الحق اور چوہدری شجاعت سے بھی اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے رابطہ کیا ہے،عاشورہ کے بعد دیگر اپوزیشن کی جماعتوں سے بھی رابطہ کریں گے،انہوں نے کہا کہ افسوسناک ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن کی تبدیلی کون لیگ روک رہی ہے،سننے میں آرہا ہے کہ مولانافضل الرحمن بھی وزارتیں چھوڑ کراپوزیشن بنچوں پرآجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے اپوزیشن لیڈر بنانے کی بات قبل ازوقت ہے،عاشورہ کے بعد تمام پارٹیوں سے رابطہ کریں گے،نمبرپورے ہوئے توآگے بڑھیں گے،ورنہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز رشید تو جملے بازی کریں گے،
ان کی اپنی پارٹی میں انتشار ہے وہ اپنی پارٹی میں انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے اس طرح جملہ بازی کررہے ہیں،مخالفین کے بیانات سے گھبرایا نہیں جاتا،حکومت اوروزیرخزانہ کے پاس تووقت ہی نہیں ہے ۔رکن اسمبلی کیلئے نااہل شخص کی پارٹی صدارت کیلئے اہلیت غیرمنطقی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف ہم نے اپنا کرداراداکیا،خواجہ آصف کا امریکہ میں ڈومورسے متعلق بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔خواجہ آصف کہتے ہیں کہ دنیا کو نہیں ہمیں ڈومورکرنا ہے،ایسا بیان نہیں دینا چاہیے جس سے بھارت ایشو بنائے۔