منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

اگر امپائر کی انگلی اٹھی توکیا ہوگا؟ ن لیگ نے خطرناک ترین انتباہ کردیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی)وفاقی وزیر تجارت و مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سازشیوں کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے،عوام اور پاکستان کے خلاف اب کوئی سازش نہیں چلے گی،مخالفین ہار کے خوف سے بہانے تلاش کررہے ہیں، اب بھاگنے نہیں دیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفر میں عہدیداروں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پرارکان اسمبلی مہر اشتیاق رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز،سید توصیف شاہ، ڈاکٹر اسد اشرف، عامر خان، رانا احسن شرافت، جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیس میں جتنے مواقع انہیں ملے انہوں نے اتنے ہین یو ٹرن لئے،میاں نواز شریف کے کیس میں جلد بازی سے کام لیا گیا، اگر ایمپائر کی انگلی اٹھی تووہ نوازشریف کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف اٹھے گی، عوام کے کٹہرے میں ہر سوال کا جواب ملی گا ،سیاست میں ہمیشہ عارضی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کرچکے ہیں ، عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیں جن کی سیاست صرف جھوٹ اورالزام تراشی کے گرد گھومتی ہے ۔ ان غیر سیاسی عناصرکو یہ بات ذہین نشین رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طرز عمل کے ذریعے قوم کو یرغمال نہیں بناسکتے،ملک میں محاذ آرائی ،افراتفری اور بے چینی پھیلانے کے ذمہ د اروں کو قوم اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو ہمیشہ تباہ حال پاکستان ملااور انہوں نے ہمیشہ ابھرتا ہوا پاکستان لوٹایا، آج ہر پاکستانی پوچھ رہا ہے کہ ملک کی ترقی کو کیوں روکا جارہا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ نوازشریف اپنی نہیں عوام کی جنگ لڑرہے ہیں،نوازشریف عوام کے حق حاکمیت کی جنگ میں اکیلے نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…