اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے جات ریفرنس میں گواہوں کی فہرست منظر عام پر آ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر ہونے والے نیب عدالت میں اثاثہ جات ریفرنس میں گواہوں کی فہرست آ چکی ہے اور ان گواہوں میں جے آئی ٹی سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے واجد ضیا، ڈپٹی سیکرٹری کابینہ ڈویژن واصف حسین، ڈپٹی ڈائریکٹرالیکشن کمیشن سعیداحمد خان، ڈائریکٹر وزارت تجارت قمر زمان، ڈائریکٹر بجٹ قومی اسمبلی شیردل خان، بینک ملازمین طارق جاوید، فیصل شہزاد، ای ٹی او لاہور محمد نعیم، قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ کے
شاہد عزیز، بینک ملازمین مسعود الغنی، عظیم خان، ڈپٹی ڈائریکٹرایل ڈی ایفیض الرحمان، کمشنران لینڈریونیو لاہوراشتیاق احمد، ای ٹی اوماڈل ٹاون لاہورنیازسبحانی، ڈائریکٹر آپریشنز نادرا ہیڈکوارٹرز قابوس عزیز، ڈسٹرکٹ آفیسرز انڈسٹری اظہر حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب اسلام آباد شکیل انجم ناگرا، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹرانعام الحق، ماہر بینک کاری نیب لاہور ظفراقبال مفتی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب لاہورعبید سمون، ڈپٹی ڈائریکٹرنیب لاہور اقبال حسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب لاہور عدیل اختر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب لاہور زوار منظوراور تفتیشی افسر نیب لاہور نادر عباس شامل ہیں۔