اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں خوف و ہراس پھیلانے والے گلو بٹ پر قاتلانہ حملہ، تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلوبٹ کی جان شدید خطرے میں ہے، گلو بٹ پر دس سے زیادہ افراد نے حملہ کیا مگر وہ اس حملے میں بچ گئے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ نے بتایا کہ مجھ پر قاتلانہ
حملہ کیا گیا ہے لیکن میری خوش قسمتی ہے کہ میں بچ گیا، گلو بٹ نے اس حملے پر شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ مسلم لیگ (ن) کروا سکتی ہے یا پھر عوامی تحریک ایسا کر سکتی ہے۔ ان دونوں میں سے ہی کسی نے مجھ پر حملہ کروایا ہے۔ گلو بٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران بے شمار گاڑیوں کے شیشے توڑے تھے اس دوران اسے مبینہ طور پر پولیس کی حمایت بھی حاصل تھی۔