ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

2اکتوبر کو نوازشریف کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟ تحریک انصاف نے ن لیگ کو ایک اور بُری خبر سنادی

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ دو اکتوبر کو نوازشریف پر فرد جرم عائد ہوجائیگی تو معلوم ہوجائیگا کہ انہیں کیوں نکالا؟شریف خاندان نے ہمیشہ ڈیل کی ،مشرف دور میں اگر ڈیل کرکے سعودی عرب نہ جاتے تو پہلے وہ ہوجاتا جو آج ہورہاہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے بتایا کہ شریف خاندان ڈیڑھ سال میں سپریم کورٹ کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کرسکا تو اب کیا فراہم کریگا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو کہ سپریم کورٹ نے نوازشریف کو ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیدیا۔جہانگیر ترین کا کہناتھاکہ شاہدخاقان عباسی بار بار کہہ رہے ہیں کہ اصل وزیر اعظم نوازشریف ہیں،اگر وہ اصل وزیراعظم نہیں تو اسمبلی توڑ کر نئے الیکشن کرادیں ۔ دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ کر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس کی طرف سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسحاق ڈار کا منصب سے چمٹے رہنا شرمناک ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث وزیر خزانہ پاکستان کے لیے باعث شرمندگی ہیں۔اس لیے انہیں فوری عہدے سے ہٹایا جائے ۔ خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر اسحاق ڈار کو تحفظ دیا تو عدالت عظمی سے فوری نوٹس لینے کی درخواست کریں گے۔ قومی خزانے کی نگہبانی مجرم کے سپرد نہیں کی جاسکتی۔عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ قومی خزانے کے تحفظ میں ناکامی پر وزیر اعظم کا بھی محاسبہ کریں گے۔یاد رہے کہ چند روز قبل احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…