اسلام آباد (این این آئی)چیف جسٹس پاکستان نے وفاقی حکومت کواین ٹی ایس امتحان کی فیس 50فیصد کم کرنے کی ہدایت کردی ٗپچاس فیصد خرچ وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے برداشت کریں گے ۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے یونیورسٹی طالب علم کے خط پر نوٹس لیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو عمل درآمد رپورٹ دو ماہ میں داخل کرنے کا حکم دیاہے ۔اعلامیہ میں کہا گیاکہ صوبائی حکومتوں کو بھی عمل درآمد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ این ٹی ایس کیلئے کمپنیوں کا انتخاب کرتے ہوئے پیپرا رولز پر عمل درآمد کیا جائے۔