جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’وزیر خارجہ خواجہ آصف برطرف؟‘‘ اسمبلی میں بڑا اقدام اٹھا لیا گیا!!!

datetime 29  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کو برطرف کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیانات سے پاکستان بھر کی عوام میں شدید تشویش اور غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے ، وزیر خارجہ نے بھارت اور

امریکہ کو خوش کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی اور پاکستان کو نیچا دکھایا گیا جو کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بھی نفی ہے ، معلوم نہیں کہ وزیر خارجہ پاکستان کے بجائے کس کے مفادات کا تحفظ کررہے ہیں اور وہ مسلسل بھارت کی حمایت میں بول رہے ہیں ۔ لہٰذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف سے وضاحت طلب کی جائے اور ان کو وزیر خارجہ کے عہدے سے برطرف کیا جائے ۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے بعد قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہیں، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو ہٹانا آسان نہیں اس لیے یہ کہا جا سکتا ہے کہ دہلی ابھی دور بلکہ بہت دور ہے ۔یہ بات انہوں نے پارٹی کی فیڈرل کونسل و منشور کمیٹی کے رکن عبدالقاد رشاہین کے ہمراہ میڈیا آفس سے جاری اپنے مشرکہ بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو ریموٹ کنٹرولڈ کوششوں کے ذریعے حزب اختلاف میں اکثریت حاصل کرنے کے در پے ہیں وہ در حقیقت جمہوری نظام کی روح کیخلاف کام کر رہے ہیں لیکن ہم ایسے عناصر پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں۔ کہ پیپلز پارٹی سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں اس نے ہمیشہ پارلیمان کو مضبوط بنانے میں کلیدی

کردار ادا کیا اور ہر بحران میں اس کے تقدس کی حفاظت کی خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر ہیں اور رہیں گے۔ انہیں ہٹانے کی کوشش کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم دونوں ایک دوسرے کو ملک دشمن قرار دیتی رہی ہیں لیکن اب اپنے مفادات کی خاطر دونوں جماعتیں قوم کو دھوکا دے رہی ہیں جبکہ عوام دونوں جماعتوں کی حقیقت اور نیت سے با خوبی آگاہ ہو چکے ہیں کہ یہ دونوں جماعتیں موقع پر

ست اور مفاد پرستوں کا گروپ ہے۔ عبدالقادر شاہین نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی غلط پالیسیوں اور غیرذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے ملک کا سیاسی منظر نامہ بدل چکا ہے اب صرف لاہور یا پنجاب ہی نہیں پورا ملک پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ساتھ دیکر آمریت کی باقیات کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ن لیگ کی قیادت جس راہ پر چل رہی ہے اس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…